مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ پر امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے 17ویں ہفتے میں بھی جاری ہیں لیکن غیر معمولی جرائم کے باوجود قاتل رجیم کو مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شہیدوں، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے مکمل اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں، کیونکہ ان میں سے بہت سے کیسز ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کے جرائم کی تعداد 2370 تک پہنچ گئی ہے۔
عبد الملک حوثی نے کہا کہ صہیونی دشمن برطانیہ اور امریکہ کی حمایت سے رفح پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ رفح پر اسرائیلی حملے کی تیاری میں امریکی اور برطانوی جاسوس طیاروں کا اہم کردار ہے۔
آپ کا تبصرہ